اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے کتب میلہ کا انعقاد

اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے کتب میلہ کا انعقاد


پشاور(24نیوز) یونیورسٹی کے پیوٹا ہال میں کتب بینی کے شوقین افراد کے لئے اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے کتب میلہ لگا تو طلبا ، اساتذہ، دانشور اور ادیب کھنچے چلے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں کتب بینی کے رحجانات اور کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے غرض سے اسلامی جمیت طلبا کی جانب سے بک فئیر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں تقریبا تمام پبلشر اور لکھاریوں کی کتابوں کا وسیع زخیرہ سٹالز پر لگایا گیا تھا۔ کتب میلہ میں ایک طرف ادیبوں، پروفیسروں اور دانشوروں کے کی موجودگی نے اسے پر کشش بنایا تو دوسری جانب سٹال پر لگی مختلف موضوعات کے کتابوں نے بھی کتب بینی کے شوقین افراد کو اپنی جانب کھنچے چلے آنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کتابوں سے محبت کرنے والوں کے لئےخوشخبری 

 شرکا کا کہنا تھا کہ یہ کتابوں کے میلے ہیں۔ ادبی میلے نہیں۔ لیکن ایسے کتاب میلہ بھی بہرحال اجتماعی شعور و آگہی کی جانب ایک مثبت قدم تو ہیں۔