عالیہ بھٹ کی برقع والی تصویر ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

عالیہ بھٹ کی برقع والی تصویر ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی


ویب ڈیسک: عالیہ بھٹ 25 برس کی ہو گئی ہیں۔ انھوں نے اپنی سالگرہ پر برقع پر پہن لیا جس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر  گئی اور جاتے ہی وائرل ہو گئی۔ لیکن برقع کیا حقیقت کیا ہے؟

حقیقت اس سے کچھ ہٹ  کر ہے۔ کیونکہ یہ برقع انھوں نے اپنی سالگرہ پر نہیں پہنا بلکہ یہ ان کی آنے والی فلم "راضی" میں سے لی گئی ایک جھلک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان کو پہلا پروجیکٹ مل گیا

یہ تصویر اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی بلکہ معروف فلمی ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر اور میگھنا گلزار جو ان کی فلم راضی کی ہدایت کارہ بھی ہے، نے ان کو اس سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلمیں مجھے زندگی دیتی ہیں اور زندہ ہونے کا احساس دیتی ہیں۔ جبکہ ان کی آئندہ فلم راضی کشمیری کی زمین سے جڑی ہوئی ہے جس میں وہ ایک جاسوس ہوتی ہیں لیکن شادی پاکستانی شخص کرتی ہیں۔

فلم راضی کا ٹرائلر دیکھئے: