متحدہ پاکستان کے منحرف ارکان کی نااہلیت سے متعلق درخواستوں پر سماعت

متحدہ پاکستان کے منحرف ارکان کی نااہلیت سے متعلق درخواستوں پر سماعت


کراچی(24نیوز) ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف ارکان کی نااہلیت سے متعلق درخواستوں پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، الیکشن کمیشن نے ارم عظیم فاروقی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان ڈی سیٹ کئے جانے کی درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ سماعت کے دوران ارشد وہرہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کنوینر شپ کا معاملہ زیر سماعت ہے۔ فیصلے کے بعد ہی دلائل دے سکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور ساتھی محفوظ،عمران خان پھنس گئے 

؎ دوسری جانب ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ بعض ارکان نے جواب جمع کرانے تھے لیکن جواب جمع نہیں کرائے گئے۔ ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ پھر بھی ڈی سیٹ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ارم عظیم کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے نومنتخب سینیٹرز کو خوشخبری سنادی 

 واضح رہے کہ سماعت کے بعد ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کے مسئلے کی وجہ سے اگلی تاریخ دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن جلد فیصلہ کرے تاکہ کراچی کی عوام کی محرومیاں کم ہو سکیں۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی تاخیر سے کراچی کے عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔