قیمت طے ہو گئی، دودھ کا مسلہ جوں کا توں رہا

قیمت طے ہو گئی، دودھ کا مسلہ جوں کا توں رہا


کراچی(24نیوز) قیمت طے ہونے کے باوجود دودھ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، ریٹیلرز نے دودھ 95 روپے فی لیٹر خریدنے سے انکارکردیا، اکثردکانوں پردودھ 100روپے فی لیٹرمیں دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کے قیمتوں کا معاملہ حل نہ ہوا۔ بعض دکانداروں نے دکانیں دوسرے روز بھی بند رکھیں۔ گزشتہ روز کے کمشنر کراچی کے اجلاس میں دودھ کے فی لیٹر نرخ 95 روپے طے ہوئے تاہم ریٹیلرز نے ماننے سے انکار کردیا۔ تاہم ڈیری فارمرز 95 روپے فی لیٹر کی فروخت پر راضی رہے۔ شہر میں ریٹیلرز نے خود ساختہ طور پر دودھ کی فی لیٹرفروخت 100روپے کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹماٹرسستا ہو گیا,کاشتکاروں کو کروڑوں کا نقصان 

 واضح رہے کہ شہر میں یومیہ 50 لاکھ لیٹر دودھ کی کھپت ہے۔ جس میں 15 لاکھ لیٹر کی پہلے ہی قلت ہے۔ ہول سیلرز پہلے یومیہ 50 لاکھ لیٹر دودھ سپلائی کرتے تھے لیکن بھینسوں کو لگنے والے انجکشن پر پابندی کے بعد 15 لاکھ لیٹر کم سپلائی ہو رہا ہے۔دودھ کی یہ کمی اندرون سندھ سے آنے والے دودھ سے پوری کی جا رہی ہے۔ تاہم قیمتیں طے نہ ہونے سے شہر میں دودھ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا۔