کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سستا ترین شہر پاکستان میں ہے؟


24نیوز:پاکستانیوں کے لیے تو ملک میں مہنگائی، لیکن دنیا کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کافی سستا ہے، کراچی کا شمار دنیا کے 6 سستے ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق سنگا پور دنیا کا سب سے مہنگا شہرہے۔دمشق میں رہنے کی قیمت سب سے کم ہے۔کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے۔ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق یہ رپورٹ دنیا کے 133 شہروں میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 160 بنیادی اشیا اور سروسز کی قیمتوں کے موازنے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی ایسی کار جس میں72افراد سفر کرسکتے ہیں 

 واضح رہے کہ عالمی انڈیکس میں پیرس دوسرا اور سویٹزر لینڈ کا زیورخ تیسرا مہنگا ترین شہر ہے۔ ہانگ کانگ اور اوسلو کا چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔ سستے ترین شہروں میں دمشق کے بعد اور کراچی سے پہلے وینزویلا، الماتے، نائجیریا کے شہر لاگوس اور بنگلور کا نمبر ہے۔