شام میں خانہ جنگی کے 7 سال مکمل، کب، کیا ہوا؟

شام میں خانہ جنگی کے 7 سال مکمل، کب، کیا ہوا؟


دمشق (24 نیوز) شام میں خانہ جنگی کے سات برس مکمل ہو گئے۔ اقوام متحدہ نے اس جنگ کو انسانی المیہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شام میں آگ اور خون کی ہولی سے سات برسوں میں پانچ لاکھ شامیوں کی جانیں گئیں۔ ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ کسمپرسی کی حالت میں ہیں جنہیں انسانی مدد کی اشد ضرروت ہے۔ اقوام متحدہ نے اسے انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی مہنگی پڑ گئی 

پندرہ مارچ دو ہزار گیارہ، جب ہزاروں شہریوں نے دمشق، حلب اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے۔ اوراس دن کو ڈے آف ریج قرار دیا۔

واضح رہے کہ دمشق کے مشرق میں واقع مضافاتی علاقہ غوطہ میں باغیوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے سرکاری فوج کا آپریشن جاری ہے۔ ان کارروائیوں میں اب تک 900 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔