وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کی لوٹ سیل لگا دی


اسلام آباد(24نیوز) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فری آفر ڈیل کردی۔ ایک کے ساتھ ایک فری۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے یہ اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے قرضہ اتارنے والے کو اسٹیل مل فری جب کہ قرضہ سمیت اسٹیل مل خریدنے والے کو ایک روپے میں فروخت کردوں گا۔؎

واضح رہے کہ  آئی ایم ایف نے بھی قرضوں کے حوالے سے  خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 2 مہینے کے درآمدی بل پر پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام کو ایک اور دکھ دینے کا پروگرام بنالیا
 
قرضوں کی واپسی میں مشکلات بڑھنے لگیں۔ آئی ایم ایف نے بھی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے۔