’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے‘ اور چھوٹے میاں صاحب کی پھرتیاں

’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے‘ اور چھوٹے میاں صاحب کی پھرتیاں


گوجرانوالہ (24 نیوز) پنجاب حکومت کا پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے بن گیا کچیاں سڑکاں اوکھے پینڈے۔ گوجرانوالافلائی اوور کےافتتاح کی اتنی جلدی تھی کہ ناقص میٹریل استعمال کرکے سڑک تیارکرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کو خودنمائی کا شوق تھا یا الیکشن سے پہلے کام ختم کرنےکی جلدی تھی جو انتہائی ناقص میٹریل سے گوجرانوالہ فلائی اوور بنوا دیا۔

گوجرانوالا فلائی اوور تیار تو ہو گیا لیکن اس کے ساتھ بنی سڑکیں تیار نہیں تھیں، جو سڑکیں تیار تھیں ان میں بھی ناقص میٹیریل کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی قرضوں کی واپسی نا ممکن، زرمبادلہ کے ذخائر نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے 

وزیراعلیٰ نےفلائی اوور کا افتتاح کیا اور چلتے بنے لیکن معائنہ ٹیم نے موقع پر آکر سارا پول کھول دیا۔ محکمہ ہائی وے کے اہلکاروں نے ناقص میٹیریل سے تعمیر شدہ نئی نویلی سڑک جگہ جگہ سے اکھاڑ دی۔

ذرائع کے مطابق عوام کے پیسہ سے بنی سڑک کے پیسے ٹھیکیدار دے گا یا پنجاب حکومت؟ کیونکہ ناقص میٹیریل استعمال کرنے کے ذمہ دار یہی دونوں ہیں۔