ماہرہ خان کونسی جادو کی چھڑی لے کر ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ شومیں شریک ہوئیں؟

ماہرہ خان کونسی جادو کی چھڑی لے کر ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ شومیں شریک ہوئیں؟


 24نیوز: لندن کے فیئرہوٹل میں یوکے ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں ماہرہ خان چھائی رہیں۔ جہاں انہیں ایوارڈ سے بھی نوازگیا۔

Same face always, when deciding what to order. #nofilterphoto #throwback

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

تفصیلات کے مطابق ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں ماہرہ خان چھائی رہیں ۔ ماہرہ خان شہرت کی بلندیوں کوچھورہی ہے۔

ایشین فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب سجائی گئی۔جس میں بالی ووڈ سمیت پاکستانی فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کوچار چاند لگا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:جاوید شیخ کی ماہرہ خان سے سرعام نازیبا حرکت
 
 دوران تقریب ماہرہ خان کو فلم انڈسٹری اور فلموں کی ترویج  میں کردار ادا کرنے کےلیے ایوارڈ سے نوازا گیا انہوں نے ایوارڈ اپنے بیٹے کے نام کردیا۔

دنیا بھر میں شہرت پانے والی ماہرہ خان اکثر تنقید کی زد میں بھی آتی رہتی ہیں۔

کبھی پاکستان، انڈیا تعلقات پر ان کے بیانات پر واویلا کھڑا ہو جاتا ہے تو کبھی پاکستان میں کام کے لیے زیادہ معاوضہ مانگنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے۔ ارو کبھی سوشل میڈ یا تصاویر شیئر کرنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا یا جا تا ہے۔

واضح رہے  کہ  بالی ووڈ میں شہرت پانے والی فلم رئیس میں کامیابی کہ بعد ماہرہ خان نے دوبارا شارخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔