پی ایس ایل 4 میں کراچی کنگز کا سفر ختم

پی ایس ایل 4 میں کراچی کنگز کا سفر ختم


کراچی(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ سے کراچی کنگز بھی باہر ہوگئی،ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آج پشاور اور اسلام آباد کا مقابلہ ہوگا۔

پی ایس ایل 4 میں کراچی کنگز کا سفر ختم،یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں ہوم ٹیم زیر کردیا۔ کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بابراعظم اور کولن منرو نے 52 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ کولن منرو نے 32،لونگ اسٹون نے 30 اور بابراعظم نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ کنگز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر161 رنزبناسکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے موسیٰ خان نے3اورفہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخری اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔  ہیلز کے41،ڈیلپورٹ کے38 اور حسین طلعت کے 32 رنز نے کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔ آصف علی نے 20 اور فہیم اشرف نے17 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ کنگزکےعمرخان اور عامر یامین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،آج ایلیمنیٹر2میں پشاور اور اسلام آباد مدمقابل ہوں گی۔