پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رحجان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رحجان


کراچی (24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی بڑھ گئی، ہنڈرڈ انڈیکس مزید پانچ سو پوائنٹ گر گیا، سرمایہ کاروں کے 75 ارب روپے ڈوب گئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا بھی آغاز ہو گیا، ٹریڈنگ کے دوران مندی بڑھتی ہی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی تاہم سستے ریٹ پر خریداری بڑھنے سے مندی تھوڑی کم ہو گئی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو ایک پوائنٹ کی کمی سے اڑتیس ہزار تین سو چھ پر بند ہوا۔

کل  تین سو چھیالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، صرف باسٹھ کی قیمت میں اضافہ جبکہ دو سو ستر کی قیمت کم ہوئی، مجموعی طور پر بارہ کروڑ چورانوے لاکھ شئیرز کا کاروبار ہواجبکہ شئیرز کی مجموعی مالیت میں چوہتر ارب پچانوے کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔