ریمینڈ ڈیوس کے بعد کرنل جوزف کو بھی بھاگنے کا راستہ دے دیا گیا

ریمینڈ ڈیوس کے بعد کرنل جوزف کو بھی بھاگنے کا راستہ دے دیا گیا


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان نے موٹرسائیکل سوار کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام واچ لسٹ سے نکال دیا۔ امریکا نے اپنے ملک میں مقدمہ چلانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نوجوان کو شہر اقتدار کی سڑک پر کچلنے والے امریکی ملٹری اتاشی کو بھاگنے کا راستہ دے دیا گیا۔ پاکستان نے امریکی سفارتی اہلکار کا نام بھی واچ لسٹ سے نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے نوجوان کو کچلنے والےامریکی سفارتکار کو امریکا جانے سے روک دیا 

جس کے بعد کرنل جوزف کو امریکہ واپس بلانے کا کہہ دیا گیا۔ کرنل جوزف پاکستان سے افغانستان روانہ ہو گئے ہیں۔ کرنل جوزف کو جنیوا کنونشن کے تحت سفارتی استثنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو سہ پہر تقریباً تین کرنل جوزف نشے میں دھت گاڑی چلا رہا تھا۔ اسلام کی شاہ راہ پر سگنل توڑتے ہوئے پاکستان نوجوان پر گاڑی چڑھا دی۔

پڑھنا نہ بھولیں: پاکستان کا امریکہ کو کرارا جواب، امریکی سفارتکاروں پر نئی پابندیوں کا اعلان 

عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سانے آئی جس میں واضح طور پر امریکی سفارتی اہلکار کی غلطی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل قرطبہ چوک کے قریب دو پاکستانیوں کو قتل کرنے والے ریمینڈ ڈیوس کو بھی پاکستان سے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ قتل ہونے والوں کا لہو آج تک انصاف کی دہائیاں دے رہا ہے۔