عسکری حکام نے علم کی شمع روشن رکھنے کا بیڑا اٹھالیا

عسکری حکام نے علم کی شمع روشن رکھنے کا بیڑا اٹھالیا


فاٹا(24نیوز) عسکری حکام نے علم کی شمع روشن رکھنےکابیڑہ اٹھالیا ،پاک فوج نےفاٹاکےروشن مستقبل کےلئےشمالی اورجنوبی وزیرستان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھادیا۔ 

پاک فوج کی قربانیوں سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن کےقیام کےبعد عسکری حکام نے علم کی شمع روشن رکھنےکابیڑہ اٹھالیاہے۔دونوں ایجنسیوں میں ابتدائی اور اعلی تعلیم کے حصول تک تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔جہاں بچے اعلی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فاٹا سے 56 طالب علموں کی لاہور آمد، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کی سیر

جنوبی وزیرستان کا علاقہ واناجو کبھی خوف کی علامت سمجھا جاتاتھا۔  پاک فوج نے کیڈٹ کالج قائم کرکے یہاں کے ہونہار بچوں کا مستقبل محفوظ کرلیا۔کالج میں پڑھنے والے بچے اپنے بہتر مستقبل کے لیے پرامید ہے۔

کیڈٹ کالج میں نہ صرف شمالی اور جنوبی وزیرستان کے بچے پڑھ رہے ہیں بلکہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دوسرے حصوں سے بھی بچے علم کی پیاس یہاں بجھانے آتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔