نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کردیا


اسلام آباد(24نیوز)  نواز شریف نے اپنے ہی وزیراعظم اور حکومت کو مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ  قومی سلامتی کا اعلامیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ اعلامیہ تکلیف دہ ہے، مسترد کرتا ہوں،  انھوں  نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق اور حالات پر مبنی نہیں ،دنیا میں ہم تنہا ہو گئے ہیں ،کون سا ملک ہمارے ساتھ ہے؟ انھوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ قوم کو پتا چلنا چاہیے کہ اس ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی؟

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا متنازع بیان، اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی

نواز شریف نے کہا کہ قومی کمیشن قوم کی وقت ضرورت ہے ،نیوز لیکس میں بھی یہی باتیں کی تھیں کہ ملک ٹھیک کرو،کمیشن بنانے سے دودھ کادودھ ،پانی کاپانی ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا ہمارا کتنا پیارا ملک تھا،آج دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے ،وقت آگیا ہے معلوم کرنا ہو گا ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔