گرمی سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری

گرمی سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری


اسلام آباد(24نیوز) گرمی سے پریشان لوگ خوش ہوجائیں محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی ہے،خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور اسلام آباد سمیت گلگلت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گرمی کے ستائے شہری پریشان نہ ہوں، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔اسلام آباد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں، موسم خو شگوار ہوگیا،، وقفے وقفےسے بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کردیا

گزشتہ چند دنوں میں شدید گرمی نے لوگوں کے ہوش اڑا رکھے تھے،سورج کی تپش سے بچاؤکے لیے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے،لیکن مالاکنڈ، پشاور، سرگودھا، ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور،خان پور،نواب شاہ میں درجہ حرارت 31،رحیم یارخان اورسکھرمیں 32 ،دادو اورلاڑکانہ میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔