اسرائیلی جارحیت جاری، فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید، 27سو زائد زخمی

اسرائیلی جارحیت جاری، فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید، 27سو زائد زخمی


غزہ(24نیوز) ایوانکا ٹرمپ نے یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کر دیا۔ سفارت خانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں فلسطینیوں کا احتجاج کرنے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز ایوانکا ٹرمپ نے یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کر دیا۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر کے ہمراہ سفارتخانہ کے افتتاح کے لیے یروشلم پہنچیں۔ صدر ٹرمپ بذات خود وہاں نہیں گئے۔  امریکی سفارتخانہ کا افتتاح ریاست اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقعہ پر کیا گیا۔

امریکی سفارت خانہ کی مقبوضہ بیت المقدس پر منتقلی پر فلسطینیوں میں شدید غصہ دیکھا گیا۔اور امریکی سفارتخانہ کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نے اسرائیل کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 بچوں سمیت 58 افراد شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوئے۔

 فلسطین میں سوگ کا اعلان

 غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں شہادتوں کی تعداد 58 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس پر فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے  کہا کہ  امریکا نے سفارتخانہ منتقل کرکے امن مذاکرات سے خود کو علیحدہ کردیا۔ اب مشرق وسطی کے مسئلے کیلئے عالمی کانفرنس کے ثالثی سے بات ہوگی۔

امریکہ کا اسرائیل کی حمایت

بے گناہوں کی شہادتوں کےباوجود امریکا اسرائیل کی مدد کو آگیا۔امریکا نے سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس رکوا دیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جو کیا  اپنے دفاع میں کیا جس کا اسے پورا حق ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو درپیش انسانی چیلنجز کا حل نکالنا چاہیے۔

عالمی طاقتوں کا رد عمل

برطانیہ نے اجلاس اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ فرانس نے طاقت کےاستعمال سے گریز کا مطالبہ کردیا۔ سعودی عرب ، روس، مصر، قطر، ترکی، کویت  کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرکے امن عمل کو تباہ کر دیا۔رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی او ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے۔جبکہ ترکی اور جنوبی افریقہ نے اسرائیل اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔

 

 

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔