24 نیوز نے سوشل میڈیا کے ’’رن مرید‘‘ کو ڈھونڈ نکالا


گجرانوالہ(24نیوز) رن مرید والی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے اداکار کی حقیقت سامنے آگئی۔ محمد علی نے کہا ہے کہ ویڈیو دکھوں کے ستائے عوام کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔

24 نیوز نے سوشل میڈیا کے رن مرید کو ڈھونڈ نکالا ہے ۔ رن مرید والی ویڈیو    بنانے والے شخص نے ویڈیو   بنانے کی اصلیت بتا دی ہے۔ رن مرید کا نام محمد علی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو اس لیے بنائی تھی کہ دکھی لوگوں کو خوش کرسکوں۔جتنا میں ماں باپ کا وفا دار ہوں کوئی اور نہیں ہو سکتا، رن مرید بن کر دکھی چہروں پر خوشی لانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر نے ’رن مریدی‘ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کچھ دن پہلے اس شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ایسی  ویڈیو  وائرل کی گئی تھی جس میں اس شخص نے رن مریدی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ رن مریدی پر ایسے ایسے الفاظ کہ ڈالے کہ جس نے سنادنگ رہ گیا ۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں جو کچھ وہ شخص کہہ رہا ہے، کوئی سن کر قہقہے لگاتا ہے، کوئی غصہ دکھاتا ہے تو کوئی دکھی سا ہو جا تا ہے۔ اس مثالی رن مرید کی داستان ہی کمال ہے۔

اگر آپ نے پہلے وہ ویڈیو نہیں دیکھی تو اب ملاحظہ فرمالیں: