حکومت کی مدت کے آخری دن بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا

حکومت کی مدت کے آخری دن بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ سیشن کے بعد قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، الوداعی اجلاس 30 یا 31 مئی کا بلائے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی مدت کے آخری دن بھی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق حکومت نے بجٹ سیشن کے بعد قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کی مدت کے آخری دن بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا۔ وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  بیوی کےدوسری شادی کرنے پر شوہر نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق الوداعی اجلاس 30 یا 31 مئی کا بلائے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات میں الوداعی اجلاس بلانے پراتفاق کیا تھا۔ الوداعی اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں روانہ ہوں گے۔