ثناء چیمہ قتل کیس کی تہیں کھلنے لگیں، ایک کے بعد ایک انکشاف


گجرات(24نیوز) ثناء چیمہ قتل کیس میں مقتولہ کی والدہ نرگس بی بی کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کر لیا پولیس نے غلام مصطفی اور عدنان کو جیل منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے پہلے روز سے گرفتار مقتولہ ثناء چیمہ کے والد غلام مصطفی بھائی عدنان کو جیل منتقل کر دیا ہے، جبکہ چچا کو از خود بے گناہ قرار دے دیا اٹلین ہولڈر ثناء چیمہ کے قتل کا مقدمہ اسکے والد بھائی اور چچا کے خلاف پولیس نے درج کر رکھا تھا۔  ثناء چیمہ کی والدہ کو پولیس نے شامل تفتیش کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ابھی مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: انتظار قتل کیس کے ملزموں پر فرد جرم عائد
 
دوسری طرف ثناء چیمہ قتل کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اٹالین میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی اور مسلم کمیونٹی کی کردار کشی کرنے کے خلاف اٹلی کے شہر بریشیا میں محمدیہ اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلم، پاکستانی، اٹالین کمیو نٹیز نے شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ثناء چیمہ کا قتل افسوس ناک امر ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:بیوی کےدوسری شادی کرنے پر شوہر نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
 
جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ مسلم کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کی اس قتل کے بعد کردار کشی پربھی افسوس کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ثناء چیمہ کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اٹالین میڈیا اور سیاسی جماعتیں مسلم کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کی کردار کشی کرنا بند کر دیں۔

ثنا چیمہ کے لیے انصاف کی صدا بلند کرتے ہوئے ادھر اٹلی میں احتجاج کیا گیا۔