خواجہ سراؤں نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

خواجہ سراؤں نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا


لاہور (24 نیوز) خواجہ سرا سول سوسائٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان کے وجود کو تسلیم کیا جانا ان کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اب وہ الیکشن بھی لڑیں گے۔

لاہور پریس کلب میں خواجہ سرا ویلفیئر سوسائٹی اور بورڈ کے ممبران نایاب علی، شہزادی رائے، سونیا خان، مون علی، زارا چنگیزی سمیت دیگر خواجہ سراؤں نے پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی مدت کے آخری دن بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا 

نیلی رانا نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس معاشرہ کا حصہ ہیں۔ نایاب نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ سراؤ ں کے لیے بھی اسمبلیوں میں کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ وہ اپنے لوگوں کے مسائل حل کر سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔