پاکستان میں سیاسی صورتحال میں اتار چڑھاؤ، غیر ملکی سرمایہ کاری کم ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سیاسی صورتحال میں اتار چڑھاؤ، غیر ملکی سرمایہ کاری کم ترین سطح پر پہنچ گئی


24نیوز: ملکی سیاست میں اتار چڑھاو نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری دوبارہ کم کر دی۔ اپریل میں بیرونی سرمایہ کاری میں 12 فیصد کمی رہی، تاہم دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق اپرئل کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 12 کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ اپرئل سے ایک کروڑ 65 لاکھ ڈالر کم ہے۔ تاہم رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 4 ارب 57 کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہا، جو پہلے سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا متنازع بیان، اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی

جولائی سے اپرئل کے اختتام تک تک غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے پاکستان کے صنعتی شعبے میں 2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی۔ جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے سرمائے کا انخلا پہلے سے 70 فیصد کم رہا۔ اس دوران غیر ملکی سرکاری شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری 2 ارب 45 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق دس ماہ کے دوران چینیوں نے پاکستان کے صنعتی شعبے میں ایک ارب 42 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی، جو صنعتی شعبے میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری کا 67 فیصد ہے۔ جبکہ امریکیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں 55 کروڑ ڈالر لگائے۔