تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان فاتح، 5 وکٹوں سے آئرلینڈ کو شکست


24نیوز: پاکستان نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے دی۔ آئرش بلے باز کیون او برائن کو شاندار سنچری اسکورکرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے فہیم اشرف کے 83، اسد شفیق کے62 اور شاداب خان کے55 رنز کی بدولت 310 رنز بنائے اور اننگز ڈکلئیرکردی۔جواب میں آئرلینڈ 130 رنز پر ڈھیرہوکر فالوآن کا شکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا فٹ بال ورلڈکپ سے قبل نیمار مشکلات کا شکار
 
محمدعباس نے 4 اور شاداب خان نے3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ فالوآن میں بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے339 رنز بنالئے اور پاکستان کو 160 رنز کا ہدف دیا۔ آئرش بلے باز کیون اوبرائن نے شاندار سنچری اسکور کی۔160رنز کا ہدف پہاڑ کی صورت اختیار کرگیا۔

صرف 14 رنز پر پاکستان کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق کے 74 اور بابر اعظم کے 59 رنز نے ٹیم کی ڈولتی کشتی کو سہارا دیا اور پاکستان جیت سے ہمکنار ہوا۔