ترک وزیر اعظم کا پاکستانی وزیر اعظم کو ٹیلی فون، او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

ترک وزیر اعظم کا پاکستانی وزیر اعظم کو ٹیلی فون، او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت


 اسلام آباد ( 24 نیوز ) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ترکی نے پاکستان کو آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس (او آئی سی) کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا گیا۔ ذرائع کے ماطبق ترک وزیر اعظم نے پاکستانی وزیر اعظم کو او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جسے شاہد خاقان عباسی نے قبول کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت جاری، فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید، 27سو زائد زخمی

فلسطین کے مسئلہ پر اوآئی سی کا غیر معمولی اجلاس 18 مئی کو ہو رہا ہے۔ ترک وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی بربریت بارے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead