ناکام خارجہ پالیسی کے ذمہ دار میاں صاحب ہیں: پیپلز پارٹی


 کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے ناکام خارجہ پالیسی کا ذمہ دار نواز شریف کوقرار دے دیا۔ نواز شریف حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی موقف کو عالمی برادری میں پذیرائی نہ مل سکی۔

بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور میاں نواز شریف کے حالیہ بیان پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم چار سال تک وزیرخارجہ مقرر نہ کر کے ملک کو سفارتی طور ناقابل رسائی رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے متنازع بیان پراسلام آباد و لاہور ہائیکورٹس میں درخواستیں، ملک گیر مظاہرے 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نواز شریف اور اس کی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کا مضبوط مؤقف عالمی برادری میں جگہ حاصل نہ کر سکا۔ اجلاس میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔ عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فاٹا کی عوام کو آئینی حق دلانے کی ہر ممکن یقین دہانی بھی کرائی۔

اعلامیہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینٹرز اور اراکین قومی اسمبلی فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔