رمضان المبارک کی آمد سے قبل بارش آ گئی، گرمیوں کی چھٹی

رمضان المبارک کی آمد سے قبل بارش آ گئی، گرمیوں کی چھٹی


لاہور (24نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز بارش اور گرد آلود ھوائیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز بارش اور گرد آلود ھوائیں چل پڑیں، اور موسم خوشگوار ہوگیا۔  ایئرپورٹ انتظامیہ نے موسمی وارننگ جاری کر دی پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز پی کے 684 واپس ملتان روانہ خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا اے ٹی آر جہاز لاہور لینڈ نہیں کر سکا۔

انتظامیہ کی جانب سے دیگر آنے جانے والی پروازوں کو بھی وارننگ جاری کر دی گئی۔ رینالہ خورد۔شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔