سعودی عرب و دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہ آیا،دنیا بھر میں ایک ہی دن پہلے روزہ کا امکان


24 نیوز: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا وہاں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔ جاپان، سنگاپور، انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، عمان، جاپان اور آسٹریلیا میں چاند نظر نہ آ سکا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی جمعرات کو ہو گا۔ خلیجی ممالک میں بھی پہلا روزہ 17 مئی ہی کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد سے قبل بارش آ گئی، گرمیوں کی چھٹی 

واضح رہے کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ یوں پوری مسلم دنیا میں ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ اس بار سعودی سپریم کورٹ نے چاند کے حوالے سے اہم احکامات جاری کیے تھے جن کو سامنے رکھتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔