غیر قانونی شادی ہال سیل ہونا شروع

غیر قانونی شادی ہال سیل ہونا شروع


کراچی (24 نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر غیر قانونی شادی ہالوں کو سیل کرنا شروع کردیا گیا ، دوسری جانب ایس بی سی اے نے شہر کے 5 ٹاونز میں دو منزلہ عمارت بنانے کی پابندی ختم کردی۔

 سپری عدالتی احکامات پر غیر قانونی شادی ہالز کو سیل کرنا شروعم کورٹ کے تحریری احکامات ملنے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی شادی ہالز سیل کرنا شروع کردئیے۔ پہلے مرحلے میں ملیر ٹاون کے پندرہ شادی ہالز کو سیل کردیا گیا ، عدالتی احکامات پر عمل کے لئے ڈی جی ایس بی سی اے کی سربراہی میں اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکلر ریلوے کے روٹس کو خالی کرانے کے لئیے کمشنر کراچی کی معاونت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر کراچی کی مہم میں ایس بی سی اے افسران بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ایس بی سی اے نے 5 ٹاونز میں 2 منزلہ عمارت بنانے کی پابندی ختم کردی ، ٹاونز میں 120 گز سے 399گزتک کے پلاٹ پر 2منزلہ فلور بنانے پر پابندی عائد تھی۔ پانچ ٹاونز میں لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال ،گلبرگ اور جمشید ٹاؤن شامل ہیں۔