شہباز شریف کے وکیل عدالت میں بے ہوش ہو کر گر گئے

شہباز شریف کے وکیل عدالت میں بے ہوش ہو کر گر گئے


اسلام آباد( 24نیوز ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف کی سپریم کورٹ میں کمرہ عدالت میں طبیعت خراب ہو گئی ، اشتر اوصاف بے ہوش ہو کر نیچے گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کمرہ عدالت نمبر 2 میں شیخ رشیدکے خلاف کیس کی سماعت جاری تھی جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا تھا، دوران سماعت اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شہباز شریف کے ضمانت منسوخی سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرنا تھی،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل کی اچانک بے ہوش ہو کر نیچے گر گئے۔

بعدازاں جسٹس عظمت سعید  نے استفسار کیا کہ معلوم کر کے بتائیں اشتر اوصاف کو کس ہسپتال لے کر گئے ہیں اور کیسے ہیں؟ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نیئر رضوی نے جواب دیا کہ میرے خیال میں آر آئی سی لیکر گئے ہونگے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ ڈاکٹر کو ابتدائی طبی امداد کیلئے طلب کر لیا گیا،  سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر اشتر اوصاف کا معانئہ کر رہے، واضح رہے کہ اشتر اوصاف نیب ضمانت کیس میں شہباز شریف کے وکیل ہیں جبکہ وہ سابق اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔