پیپلزپارٹی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مسترد کردی

 پیپلزپارٹی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مسترد کردی


اسلام آباد( 24نیوز ) نئی بنائی جانے والیٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو پیپلزپارٹی نےمستردکردیا،خورشیدشاہ  نے کہا کہ اب کون سےچوروں کےلیے اسکیم لائی گئی ہے؟ شیری رحمان کاکہناتھاکہ بتایا جائے ایمنسٹی اسکیم کافائدہ کس کوہوگا؟

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو پیپلزپارٹی نے مسترد کردیا، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کاکہناتھاکہناتھاکہ عمران خان خود کہتے تھے کہ ایمنسٹی اسکیم کا مطلب ڈاکو اور چور کو نوازنا ہے، وہ بتائیں کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اب کون سے چوروں کے لئے لائی گئی ہے،ان کاکہناتھاکہ سرکاری ملازمین ملکی معیشت کا حصہ ہیں، تنخواہ نہیں بڑھانا ان کےساتھ بڑا ظلم ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے بھی ایمنسٹی اسکیم اور آئی ایم ایف معاہدے پر کئی سوالات اٹھا دیئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان وہی کررہے ہیں جس پر ماضی میں خود تنقید کیا کرتے تھے، عوام کو بتایا جائے کہ ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ کس کو ہوگا، وفاقی کابینہ کی جانب سے ایمنسٹی کی منظوری کا معاملہ تشویشناک ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ یہ اسکیم چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے ہے، اب عمران خان بتائیں کہ اسکیم سے کس کو فائدہ دیا جارہا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے متعلق صرف اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لیا گیا،حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ سے دور کیوں بھاگ رہی ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بھی تاحال پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت بتائے کہ معاہدے کے بعد ٹیکس کے ہجوم کیا ہوں گے؟ وزیراعظم پارلیمنٹ سے کیوں منہ چھپا رہے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER