علیم خان کی ضمانت منظور



پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظورکرلی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے  عبدالعلیم خان   کو ایک ایک کروڑ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔