سابق صدر آصف زرداری کا حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

سابق صدر آصف زرداری کا حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان، کہتےہیں کہ موجودہ اور ماضی کی ایمنسٹی اسیکم میں کوئی فرق نہیں،بلاول بی بی شہید کا بیٹا ہے،اسے بھی انہی انگاروں پر چلنا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی اکاونٹس کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت سے واپسی پر صحافیوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر سوالات پوچھے ، صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن کو ساتھ ملا کر تحریک چلانے جا رہے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ جی انشااللہ۔

موجودہ ایمنسٹی اسیکم پر تنقید کرتےہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا۔ ایک سوال پر سابق صدر نے کہاکہ بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہےوہ بھی انہی انگاروں پر چلے گا۔

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو بھی ضمانت ملنے کے سوال پر سابق صدرآصف زرداری نے کہاکہ علیم خان کو ضمانت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔