فیصل آباد ، سمندری شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

فیصل آباد ، سمندری شہر بڑی تباہی سے بچ گیا


فیصل آباد ( 24نیوزفیصل آباد  کی تحصیل سمندری کے المیکسی چوک کے قریب سے بم ملا، سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے المیکسی چوک کے قریب سے بم برآمد ہوا، سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا،فورسز نے علاقے کو سیل کردیا، علاوہ ازیں دو مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، دہشتگردوں کی جانب سےمشکوک ڈیوائس کوپارک میں منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کاکہناتھاکہ سیکیورٹی فورسزنےموقع پرپہنچ کرعلاقےکوسیل کرتے ہوئے گرفتار مشکوک افراد کو تھانہ سٹی سمندری منتقل کردیا ہے،سیکورٹی اداروں کا انارکلی بازار، مسجد بازار اور المیکسی سنٹر کےعلاقہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور عوامی فلاح کے دیگر اداروں کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔