ٹیکنالوجی کا کاروبار کرنے والوں کو حکومت کی بڑی پیشکش

ٹیکنالوجی کا کاروبار کرنے والوں کو حکومت کی بڑی پیشکش


اسلام آباد(24نیوز) حکومت نے عوام کو ٹیکنالوجی کاروبار کےاچھے آئیڈیاز رجسٹر کروانے کی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیر برائے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہااگر آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے، آئیڈیا میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارات سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ماہرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ بھی دیں گے۔تیاری پکڑیں۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ساجد مہدی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پی سی ایس آئی آر کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالاجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیکنالوجی کافی ہے پر استعمال کم ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی ایس آئی آر اس وقت مختلف پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جو کافی فائدے  مند ہے۔؂

فواد چودھری نے بتایا کہ اس وقت 16 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں جس میں 9 ریسرچ سینٹر اور سات لیبارٹریز ہیں۔ دنیا پاکستان کی اشیاء سے اپنا نام بنا رہی ہے۔ پر پاکستان میں ہماری اشیاء کو کوئی پہچان نہیں ملتی۔  ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں پتھر سونے اور چمڑے کی انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کیلنڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا۔  چاند جو دیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے دیکھ سکے گا۔ چاند دیکھنے پر 40 لاکھ کے اخراجات آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سپیکر بھی حرام تھا مگر اب پیارا ہو چکا ہے۔ اگست کے مہینے کو سائنس وٹیکنالوجی کا مہینہ ڈکلیئر کر رہے ہیں۔ گوگل ،فیس بک اور مائیکروسافٹ سے لوگوں کو بلانا چاہ رہے ہیں تاکہ بچوں میں سائنس وٹیکنالوجی کا شوق پیدا ہو۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔