وزیر خارجہ کیخلاف احتجاج، صاحبزادے نے بھی حمایت کردی

وزیر خارجہ کیخلاف احتجاج، صاحبزادے نے بھی حمایت کردی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیرخارجہ اورسیکرٹری خارجہ کی قائمہ کمیٹی برائےخارجہ امور کے اجلاس میں عدم شرکت کے باعث حناربانی کھراورزہرہ ودود فاطمہ واک آؤٹ کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزیرخارجہ ، سیکرٹری خارجہ اور سینئرحکام کی عدم شرکت کی وجہ سے حنا ربانی کھر واک آؤٹ کرگئیں اور کہا کہ ارکان کی توہین برداشت نہیں۔ مسلم لیگ ن کی رکن زہرہ ودود فاطمہ بھی یہ کہہ کر اجلاس سے چلی گئیں کہ وزارت خارجہ نےغیرمتعلقہ لوگوں کوکمیٹی میں بھیج دیا۔

شاہ محمود قریشی کےصاحبزادے زین قریشی نےبھی احتجاج کی حمایت کی، ان کا  کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کو اجلاس میں آنا چاہئیے تھا یاپھرسیکرٹری خارجہ آجاتے۔ اجلاس میں ممبران نےائیرپورٹس پرایف آئی اے امیگریشن حکام کےرویےپرتشویش کا اظہارکیا۔  کمیٹی نےایف آئی اےامیگریشن افسران کومسافروں کےساتھ بہتررویہ اپنانے کی ہدایت کردی۔