سرکلر ریلوے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

سرکلر ریلوے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع


کراچی (24 نیوز) سرکلرریلوے پرتجاوزات کیخلاف آپریشن گلشن اقبال بلاک تیرہ سےشروع کردیا گیا، جہاں سےریلوے لائن کے دونوں اطراف قائم سیکڑوں جھگیوں کوگراصرف دو کلومیٹرکا علاقہ واگزار کرالیا گیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سرکلر ریلوے کے اطراف سے تجاوزات کافوری خاتمہ کرنے کا دوبارہ حکم دیا تو 4 ماہ بعد ایک مرتبہ پھر آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ ایک بارپھرگلشن اقبال بلاک تیرہ پہنچی، جہاں سے ریلوے لائن کےدونوں اطراف بنائی گئی سینکٹروں جھگیوں کومسمارکردیاگیا اور دو کلومیٹر اراضی سے تجاوازت کا خاتمہ کردیا گیا۔

جھگیوں کےمکینوں نےالزام عائدکیاکہ انہوں کسی قسم کاپیشگی نوٹس نہیں دیاگیا اورنہ ہی رمضان المبارک کااحترام کیاجارہاہے۔ دوسری جانب اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے میٹروپول پر غیر قانونی دیوار کو مسمار کردیا گیا۔