100 سے زائد عوامی منصوبے اورنج ٹرین پر قربان

100 سے زائد عوامی منصوبے اورنج ٹرین پر قربان


لاہور (24 نیوز) تبدیلی سرکار میں بھی سابقہ حکومت کی روش برقرار، 100 سےزائد عوامی منصوبے اورنج ٹرین پر قربان کردئیے۔مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام روک کر67 کروڑ روپےکے فنڈز ٹرین منصوبے کو منتقل کر دیئے گئے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور حکومت کے منصوبے کو مکمل کرنے کیلئےلاہورسمیت  پنجاب بھر کےمتعددمنصوبوں کے فنڈز اورینج ٹرین کو منتقل کردیئے ہیں ۔24 نیوز کو موصول ہونیوالی دستاویزات میں ضلعی ترقیاتی پروگرام سے 26 کروڑ 81 لاکھ روپے اورینج ٹرین کو منتقل کیے گئے۔ ضلعی ترقیاتی پروگرام سے پنجاب بھر میں سیوریج اور گلیوں کی پختگی کی سو سے زائد سکیمیں بند کرکے نئے مالی سال میں رکھیں جائیں گی۔

لاہوریوں کیلئے شہر میں تین نئےجدیدبس ٹرمینل کی تعمیر کیلئےمختص دس کروڑکےفنڈزٹرین کو منتقل کئے گئے ہیں۔ ناکارہ گاڑیوں کےمعائنے کیلئےمختص کردہ 75لاکھ ،ملتان میٹروبس کی ادائیگیوں کیلئے مختص 5 کروڑ، تھری ویلرز گاڑیوں کے معیار پر کنسلٹینسی کی مدمیں مختص 2کروڑ 90لاکھ ، راولپنڈی میں وہیکل انسپکیشن سنٹرکی تعمیرکیلئےمختص 18 کروڑاورینج ٹرین کو منتقل کیے گئے ہیں ۔