برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات


اسلام آباد(24 نیوز) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی تعاون اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برٹش ائیر ویز رواں سال جون میں پاکستان آئیگی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے برطانوی ہائی کمشنر کو معاشی وسماجی ترقی کے لیے وزیراعظم کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے معاشی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور پاک برطانیہ تجارت اور معاشی تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برطانیہ کے کیساتھ تاریخی تجارتی تعلقات ہیں، سماجی اور اقتصادی ترقی سے ہی پاکستان کو وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈریو نے کہا دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور برطانیہ کو اپنے تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانا ہوگا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانوئی ائیر ویز رواں سال جون میں پاکستان آئیگی۔