دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی: آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مغربی سرحد اور داخلی سلامتی کے چینلجز کے باوجود روایتی خطرات کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور کا دورہ کیا اور وہاں جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے اور تربیتی معیار کی تعریف کی۔ افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ طویل سفر کے بعد چینلجز پر قابو پا چکے ہیں۔ ملکی مفاد کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کے صف اول میں شامل ہوگا۔ ترقی کے لیے صرف اور صرف عزم اور اتحاد ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے منگلا کور پہنچنے پر کور کمانڈر منگلا لفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی ان کا کا استقبال کیا۔