وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا


کراچی (24 نیوز ): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبے بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال، ٹارگٹد ایکشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں مدارس کی جیو فینسگ، جیلوں کی سیکیورٹی اور مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، سیکرٹری داخلہ سندھ، ایڈیشنل آئی جیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہاں شریک ہونگے۔