ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 30 سال کی ہوگئیں،شعیب ملک کا نیک خواہشات کا اظہار

دبئی (24نیوز) ثانیہ مرزا30 سال کی ہوگئیں ، آج سالگرہ تقریب ہوئی ، ان کے شوہر شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے درازی عمر کی دعا کی ہے۔


اپنی ٹوئٹ میں شعیب کا کہنا تھا کہ "خوبصورت بیوی کو جادو بھری سالگرہ مبارک ہو، مسینگ یو"۔

Here’s to wishing my beautiful wife a magical birthday. Missing you ???? pic.twitter.com/4lmwUMwoa1

— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) November 14, 2017 ">

 

ثانیہ مرزا 15نومبر 1986 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2003ء میں 17 سال کی عمر میں بطور ٹینس پلیئر پروفیشنل کیرئیر میں قدم رکھا، ثانیہ نے2003 ہی میں جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں حصہ لیا،جب کہ ساتھ ہی اپنی تعلیم پر بھی توجہ جاری رکھی اور سینٹ میری کالج سے گریجویشن کیا۔

مارچ سال 2010 کو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا شادی جیسے مقدس بندھنے میں بندھے اور یہ خوشیوں بھرا دونوں کا ساتھ اب بھی برقرار ہے۔