محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آج آئے گا


(24 نیوز): محمد حفیظ آل راؤنڈر رہیں گے یا پھر بطور بلے باز کرکٹ کھیلیں گے، پروفیسر کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ آج نکلے گا، ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں محمد حفیظ کو بطور بلے باز کھیلنا ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا، آئی سی سی نے یکم نومبر کو لیگسمبرگ میں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا تھا، جس کا نیتجہ آج آنے کا امکان ہے۔

محمد حفیظ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہو جائے گا، پروفیسر کہتے ہیں کہ 2016 میں ایکشن کلیئر ہونے کے بعد سے انہوں اپنے باؤلنگ ایکشن کو بالکل تبدیل نہیں کیا اسی وجہ سے ان کو یقین ہے کہ وہ کلیئر ہوجائیں گے۔