عدالت کو باور کرایا گیا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے:سابق وزیراعظم


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالت کو باور کرایا گیا ہے کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے ، ججز کی گفتگو میں مخالفین بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شرزیف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو باور کرایا گیا ہے کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 1999 میں طیارہ ہائی جیک کیس کے دوران بھی میں نے یہ کہا تھا کہ مجھے سزا دلوائی جا رہی ہے میرا قصور کچھ نہیں ہے۔

نواز شزیف نے کہا کہ آج بھی میں یہ بات دہرا رہا ہوں کہ مجھے سزا عدالت نہیں دے رہی بلکہ مجھے سزا دلوائی جا رہی ہے۔