بلاول سے ایم ڈبلیو ایم وفد کی ملاقات،ناصر شیرازی کی رہائی میں تعاون کی اپیل

بلاول سے ایم ڈبلیو ایم وفد کی ملاقات،ناصر شیرازی کی رہائی میں تعاون کی اپیل


لاہور(24 نیوز) چیئرمن پی پی بلاول بھٹو سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات ، مغوی رہنما ناصر شیرازی کی رہائی کیلئے تعاون پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مغوی رہنما ناصر شیرازی کی رہائی کیلئے تعاون پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پی پی فیصل آباد کے صدر حسن مرتضٰی بھی شریک ہوئے ، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا ۔

بلاول بھٹو نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ناصر شیرازی کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔