تحریک لبیک کے دھرنے کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے:عائشہ گلالئی

تحریک لبیک کے دھرنے کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے:عائشہ گلالئی

اسلام آباد (24نیوز) عائشہ گلا لئی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو عمران خان کی سازش قرار دے دیا،کہتی ہیں کہ حکومت گرانے اور جلد انتخابات کیلئے تحریک لبیک کو استعمال کیا جارہا ہے اور عمران خان خود بھی جلد سڑکوں پر آجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے کیونکہ عمران خان ملک میں فساد برپا کر کے جلدی الیکش کروانا چاہتا ہے۔

تحریک لبیک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک والے اسلام کے ٹھیکہ دار بنے ہوئے ہیں، ختم نبوت پر ہم سب کا پختہ ایمان ہے مگر عوام کو مشکلات میں ڈالنا اسلام کے منافی ہے، دھرنے کی وجہ سے مریض،بزرگ،بچے اور خواتین سب خوار ہو رہے ہیں، تحریک لبیک کے کارکنان نے پولیس سے لڑنے کیلئے اسلحہ بھی چھپایا ہوا ہے جسکی چیکنگ ہونی چاہیئے۔کے پی کے میں برہنہ لڑکی کو گلیوں میں گھمانے کے وقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ بااثر شخص علی امین گنڈا پور نے یہ سب کچھ کروایا،متاثرہ لڑکی کی ایف آئی آر تک بھی تھانے میں درج نہیں کی گئی، عمران خان کی تبدیلی اور کے پی کے کی ماڈل پولیسں اس واقعے کے بعد دنیا کو نظر آچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے,تین دن کے اند اگر تحریک لبیک نے دھرنہ ختم نہ کیا تو میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگوں کو ساتھ لا کر راستے کلیئر کراوں گی۔