اداکارہ میرا کو شادی کرنے کی اجازت مل گئی

اداکارہ میرا کو شادی کرنے کی اجازت مل گئی


لاہور (24 نیوز): فیملی کورٹ نے ادکارہ میرا کو شادی سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی، ڈرامہ کوئین کہتی ہیں کہ انہیں شادی سے اب کوئی نہیں روک سکتا، لڑکا بھی ڈھونڈ لیا۔

ادکارہ میرا جو اپنی کسی نہ کسی بات کی وجہ سے آئے روز میڈیا پر نظرآتی ہیں، اُن کا ایک ڈرامہ تو اپنے اختتام پہنچ گیا، میرا کو شادی سے روکنے کیلئے عتیق الرحمان کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔ درخواست خارج ہونے پر میرا نے صحافیوں کے سامنے خوب خوشی کا اظہار کیا۔

 

عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ نکاح نامہ اصلی ہے یا نقلی، لہذا حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے، سول جج بابر ندیم نے ریمارکس دیئے کہ اگر میرا شادی کرتی ہے تو اس کی ذمہ دار وہ خود ہی ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ اسے 9 سال بعد انصاف مل گیا کیوں کہ وکیل اور عدالت پر پورا یقین تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد میرا سے ان کی اگلی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو کہنے لگیں کہ اب انہیں شادی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے شادی کیلئے لڑکا بھی تلاش کر لیا۔

میرا نے کہاکہ وہ اپنے مستقبل کی تمام تر منصوبہ بندی فلک شیر کھوسہ کے مشورے سے کر رہی ہیں۔ انہوں نےمبینہ شوہر عتیق الرحمان کو بھی جاننے سے انکار کر دیا۔

کیس کا فیصلہ آنے پر میراخوشی سے یوں نہال ہوئیں کہ عمران خان کو بھی شادی کا مشورہ دیدیا۔ کہتی ہیں کہ اب خان صاحب کو جمائما سے دوبارہ شادی کرلینی چاہیے۔