عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا،فی بیرل کی قیمت 55 ڈالر پر آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا،فی بیرل کی قیمت 55 ڈالر پر آگئی

(24نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا، فی بیرل قیمت دوبارہ پچپن ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل انرجی ایجینسی کی طرف سے تیل کی ڈیمانڈ کے تخمینے میں کمی، اور امریکا کی طرف سے تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے کی رپورٹس نے خام تیل سستا کر دیا، ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے سودے ایک اعشاریہ تین فیصد کمی سے پچپن ڈالر فی بیرل، اور یورپی بینچ مارک برنٹ خام تیل کے اکسٹھ ڈالر تینتیس سینٹ فی بیرل پر ہوئے۔

انٹرنیشنل انرجی ایجینسی نے تیل کی طلب میں اضافے کے اپنے پہلے تخمینے مین ایک لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کی گئی ہے، چار روز کے دوران خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔