پیپلز پارٹی کی 30 نومبر کو گولڈن جوبلی، آفیشل لوگو جاری
پیپلز پارٹی کی 30 نومبر کو گولڈن جوبلی، آفیشل لوگو جاری

پیپلز پارٹی کی 30 نومبر کو گولڈن جوبلی، آفیشل لوگو جاری


سندھ(24 نیوز): پیپلزپارٹی نے گولڈن جوبلی سالگرہ کا باضابطہ لوگو جاری کر دیا، لوگو میں شہید ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت دیگر شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی 30 نومبر کو 50 سال کی ہوجائے گی، پارٹی کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، پارٹی کی جانب سے گولڈن جوبلی کے موقع پر باضابطہ طور پر ایک خصوصی لوگو جاری کیا گیا ہے۔ لوگو میں پچاس کا ہندسہ لکھا ہوا، جس کو سنہری حروف میں تحریر کیا گیا۔

پچاس کے ہندسے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، بھٹو محترمہ بینظیر بھٹو، پارٹی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، بختاور اور آصفہ زرداری کی

تصاویر کے علاوہ شہید بینظیر بھٹو کے دونوں بھائیوں میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

 پیپلز پارٹی کی بنیاد 30 نومبر 1967 کو لاہور میں رکھی گئی جس کو 30 نومبر 2017 کو 50 سال پورے ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی گولڈن جوبلی کے موقع پر پریڈ گراؤںڈ اسلام آباد میں جلسے کرے گی۔