امریکہ خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈال رہا ہے : صدر ممنون

امریکہ خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈال رہا ہے : صدر ممنون


اسلام آباد(24 نیوز)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کی بھارت کو خطے میں ایک بڑی طاقت کے طور پر سامنے لانے کی کوشش سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل آفیئرز کے کراچی میں ہونے والے سیمینار جنوبی ایشیاء میں امن پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت سے حل کیے بغیر جنوبی ایشاء میں امن کا خواب خواب ہی رہے گا۔

کہتے ہیں کہ عالمی حالات ، سرد جنگ، افغانستان کی بگڑتی صورت حال اور دہشت گردی نے جنوبی ایشاء میں امن کے قیام کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان حالات نے خطے کے سیاسی اور سماجی حالات تبدیل کر کے رکھ دیئے ہیں ، خطے میں پاکستان اور بھارت جوہری طاقت ہیں۔

خطے میں بڑی اور چھوٹی طاقت متعارف کروانا درست نہیں بلکہ بات چیت سے تصفیہ طلب مسائل کو حل کیا جانا امن کیلئے ضروری ہے۔