معروف گلوکار سجو سجاول کا نیا ویڈیو گانا برسات ریلیز کردیا گیا

معروف گلوکار سجو سجاول کا نیا ویڈیو گانا برسات ریلیز کردیا گیا


(24 نیوز): معروف گلوکار سجو سجاول نے اپنا نیا ویڈیو سانگ " برسات " ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیا ، گانے کو پاکستان دبئی، بھارت، یورپ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں میوزک چینلز اور سوشل میڈیا ریلیز کیا گیا۔

ویڈیو سانگ کو ہدایتکار عمر مارشل نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کا میوزک شجر فخر نے ترتیب دیا جس کو تحریر شیری ایکس نے کیا ہے، ویڈیو سانگ کو اسلام آباد کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا ہے۔

  گلوکار سجو سجاول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پہلے ویڈیو کی کامیابی کے بعد اپنے نئے ویڈیو برسات کو دنیا بھر میں آج سے ریلیز کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے یہ گانا میوزک لورز کے لئے تحفہ ثابت ہوگا، پاکستان میں زیادہ سے زیادہ میوزک چینلز ہونے چاہئیں تاکہ میوزک کے دلدادہ افراد کو بہترین میوزک سننے کو ملے۔ میرے اس ویڈیو سانگ میں گلوکار استاد غلام علی، راحت فتح علی خان اور عمر ملک نے بھی بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔