طورخم سرحد پر زیر حراست افغان اہلکار کو ہمسایہ ملک کے حوالے کر دیا گیا


خیبرایجنسی (24 نیوز)پاکستانی افواج کی جانب سے طورخم سرحد پر زیر حراست افغان سیکیورٹی اہلکار کو ہمسایہ ملک کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر فرنٹیئر کور کے حکام نے زیر حراست افغان سیکورٹی اہلکار کو افغان حکام کے حوالے کیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی اہلکار ذبیح اللہ کو ایک ماہ قبل کرم ایجنسی میں گرفتار کیا گیا تها۔

افغان اہلکار کرم ایجنسی خرلاچی بارڈر کو غیرقانونی پار کر کے پاکستان داخل ہوا تها ، سیکیورٹی اہلکار کے حوالگی کے موقع پر ایف سی کمانڈنٹ کرنل فرخ ہمایوں بهی موجود تهے۔

افغان سیکیورٹی حکام کرنل نثار کی قیادت میں موجود تهے ، خیبر ایجنسی  پولیٹیکل انتظامیہ بهی اس موقع پر موجود تهے۔